دنیا کی سب سے چھوٹی قوم کی آبادی 34 نفوس پر مشتمل ہے جس میں پالتو جانور بھی شامل ہیں۔ اس قوم کی عجیب و غریب بات یہ ہے کہ یہ ماضی میں مشرقی جرمنی کے خلاف اعلانِ جنگ بھی کرچکی ہے۔
معلوماتِ عامہ کی ایک انگریزی ویب سائٹ "Ultrafacts.tumblr.com” کے مطابق دنیا کی یہ سب سے چھوٹی قوم "Molossia” کہلاتی ہے جو "Navada” (جس کی سرحد امریکہ سے ملتی ہے) میں قیام پذیر ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق اس قوم کا سرکاری نام "Republic of Molosia” ہے جس کا بانی "Kevin Bugh” نامی شخص ہے۔ وہ 30 جولائی 1962ء کو پیدا ہوا۔ "کیون” دراصل ایک خاندان کا سربراہ ہے جس نے اپنے گھر کے گرد باڑ لگا کر اسے ایک الگ ریاست قرار دیا ہے۔ اس کی پوری ریاست ایک پوسٹ آفس، ایک ٹریڈنگ کمپنی، صدر کے آفس، ایک بینک اور ایک میخانہ پر مشتمل ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق آج تک اسے اقوامِ متحدہ یا کسی بڑی حکومت نے تسلیم نہیں کیا ہے۔