معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق دنیا کی اولین پہیوں والی کرسی کسی اور کی نہیں بلکہ مشہور سائنس دان چارلس ڈارون (Charles Darwin) کے زیرِاستعمال رہی۔
ویب سائٹ کے مطابق کام کی بہتات اور وقت کی کمی کی وجہ سے وہ زیادہ سے زیادہ "Specimens” کم سے کم وقت میں دیکھنے کے لیے انہیں ایک ایسی کرسی کی ضرورت تھی، جس سے اٹھنے کی بجائے بیٹھے بیٹھے اسے حرکت دیتے ہوئے کام نمٹایا جائے۔ اسی آئیڈیا نے آگے جا کر پہیوں والی کرسی کی ایجاد کو یقینی بنایا۔