یہ ہے "Steve Fugate” جو بارہ سال سے امریکہ کی سڑکوں پر پیدل گھوم کر لوگوں کو زندہ رہنے اور زندگی سے پیار کرنے کی تلقین کرتا رہتا ہے۔
معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق "سٹیو” نامی اس بوڑھے شخص کے دو بیٹے تھے، جنہوں نے زندگی کی مشکلات سے تنگ آکر خودکشی کی اور "سٹیو” کو ذہنی طور پر تباہ کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔
ویب سائٹ کے مطابق "سٹیو” نے ہمت نہ ہاری اور انہوں نے امریکہ کی سڑکوں پر عوام میں مشکلات سے لڑنے اور ہنسی خوشی زندگی گزارنے کی تلقین کرتے کرتے ہائیکنگ میں پورے بارہ سال گزارے۔ وہ جہاں بھی جاتے ہیں اپنے ساتھ ایک سائن بورڈ رکھتے ہیں جس پر جملہ "Love Life” یعنی "زندگی سے پیار کیجیے” درج ہے۔
"forviralsake.com” کے مطابق 1999ء میں سٹیو کی زندگی میں مشکلات کا آغاز اس کی شادی کی ناکامی سے شروع ہو کر اُس کی بزنس کی تباہی کے بعد اولاد کی خود کُشی پر منتج ہوا، مگر "سٹیو” پھر بھی کسی سخت چٹان کی طرح کھڑا رہا اور اب وہ زندگی سے مایوس ہونے والے نوجوانوں کے لیے ایک طرح سے امید کا استعارہ ہیں۔