ہفتہ میں ایک دن غریبوں کے لیے فری کام کرنے والا حجام

تصویر میں نظر آنے والا یہ شخص "Antony Cymerys” ہے اور یہ ایک حجام ہے۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق اس شخص کی عمر 82 سال ہے۔ یہ ہر بدھ کے روز "ہارٹ فورڈ” (Hartford) کے ایک علاقائی پارک میں اپنی کرسی، چپل، کپڑا، بال تراشنے کی مشین اور گاڑی کی بیٹری لاتا ہے۔ بیٹری بال کاٹنے کی مشین کو چارج کرنے کے کام آتی ہے۔ یوں وہ بدھ کے روز علی الصباح پارک پہنچتا ہے اور جتنے بے یار و مددگار لوگ وہاں موجود ہوتے ہیں، ان سب کے بال بلامعاوضہ (بالکل فری) کاٹتا ہے اور ان کی حجامت بھی بناتا ہے۔ بیشتر غریب اور مفلوک الحال لوگ اُسے جانتے ہیں اور یوں وہ "اینٹونی” کا ہر بدھ کے روز انتظار کرتے ہیں کہ کب وہ آتا ہے اور ان کے بال یا داڑھی وغیرہ بناتا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق "اینٹونی” کی بس ایک خواہش ہوتی ہے اور وہ یہ کہ مذکورہ غریب اور مفلوک الحال لوگ بال کاٹنے یا حجامت بنوانے کے بعد اس کے ساتھ بغل گیر ہوں۔ یہ عمل "اینٹونی” کے لیے خوش کا باعث ہوتا ہے۔