جانتے ہیں سب سے زیادہ زور سے چیخا جانے والا لفظ کون سا ہے؟

اس سوال کا جواب جانتے ہی لبوں پر مسکراہٹ بکھر جاتی ہے۔ جی ہاں، معلوماتِ  عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق یہ لفظ کوئی اور نہیں بلکہ ’’خاموش‘‘ (Quiet) ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق جب بھی کسی شخص کو مخاطب کی کوئی بات ناگوار گزرتی ہے اور تان تلخ کلامی پر آکر ٹوٹتی ہے، تو مخاطب کو خاموش کرنے کے لیے زوردار آواز سے اُسے "خاموش!” چیخ کر چُپ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔