"likesmag.com” کی ایک تحقیق کے مطابق میڈیکل ایک ایسا شعبہ ہے جس میں آنے کے لیے سب پُرجوش ہوتے ہیں، مگر بعد میں سخت نالاں دکھائی دیتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق پوری دنیا میں صرف چھے فی صد ڈاکٹر ہی اپنے جاب سے خوش ہوتے ہیں جب کہ باقی ماندہ پچھتاتے ہیں کہ وہ کیوں ڈاکٹر بنے۔
ایسا کیوں ہے؟ اس سوال کے جواب میں "wsj.com” کی ایک تحقیق 20 نومبر 2014 ء کو چھپی تھی جس میں کئی وجوہات بیان کی گئی تھیں۔ چند وجوہات میں سے اپنے والدین اور بچوں کے ساتھ کم وقت گزارنا، حد سے زیادہ پیپر ورک کی وجہ سے مریضوں کو کم وقت دینا، پرائیویٹ کلینکوں میں مریضوں کا حد سے زیادہ رش اور کم تنخواہیں نمایاں تھیں۔