ویمپائر ہرن، جس کے بارے میں کم لوگ آگاہ ہیں

انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق چائینہ میں پیدا ہونے والا "Water Deer” عجیب و غریب ہے جو پیدائش کے وقت جسامت کے لحاظ سے اتنا چھوٹا ہوتا ہے کہ ایک عام انسانی ہاتھ میں اس کا پورا وجود آسکتا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق اس سے بھی عجیب و غریب بات یہ ہے کہ جب ہرن بڑا ہوتا ہے، تو وقت کے ساتھ ساتھ اس کے دانت منھ سے کسی "Vampire” کی طرح باہر نکل آتے ہیں۔ اس وقت اس پر ’’واٹر ڈئیر‘‘ کی بجائے ’’ویمپائر ڈئیر‘‘ ہونے کا گمان گزرتا ہے۔