وکی پیڈیا کے مطابق 7 نومبر 1862ء کو مغلیہ سلطنت کے آخری چشم و چراغ حکمران "بہادر شاہ ظفرؔ” انتقال کر گئے۔
ان کا پورا نام ’’ابوالمظفر سراج الدین محمد بہادر شاہ غازی‘‘ تھا۔ ان کا سلسلۂ نسب گیارھویں پشت میں شہنشاہ بابُر سے ملتا ہے۔ دہلی میں پیدا ہوئے۔ خاندانِ مغلیہ کے آخری بادشاہ اور اردو کے ایک بہترین و مایہ ناز شاعر تھے۔ ابراہیم ذوقؔ کے شاگرد تھے ۔ ذوقؔ کی وفات کے بعد مرزا غالبؔ سے شاعری میں رہنمائی حاصل کرتے رہے۔ 1252ھ بمطابق 1837ء کو قلعہ دہلی میں ان کی تخت نشینی کی رسم ادا کی گئی۔