جی ہاں، تائیوان میں تمام شہریوں کے لیے وائی فائی (wi-fi) انٹرنیٹ بالکل فری ہے۔
معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com”کے مطابق تائیوان دنیا کا وہ پہلا ملک بنا تھا، جس نے اپنے شہریوں کے ساتھ ساتھ دوسرے ملکوں سے آئے ہوئے سیاحوں کے لیے وائی فائی انٹرنیٹ بالکل بلا معاوضہ (free) مہیا کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس حوالہ سے "travel.cnn.com” کی ایک مفصل تحقیق 13 جون 2013ء کو چھپی تھی جس میں سیاحوں کے لیے فری وائی فائی انٹرنیٹ کا ذکر بطورِ خاص کیا گیا تھا۔
