لکڑی کا بنا تاریخی گرجا جس میں ایک کیل بھی استعمال نہیں ہوا

آپ نہ مانیں مگر یہ حقیقت ہے کہ 300 سال پرانی لکڑی کی بنی گرجے (Church) کی اس عمارت میں ایک کیل (Nail) کا بھی استعمال نہیں ہوا ہے۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق لکڑی سے بنی گرجے کی یہ عمارت روس کے ایک جزیرے "Kizhi Island” میں آج بھی ایک شان سے کھڑی ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق اس عمارت کا نام "Kizhi Pogost” ہے۔ اس کا ایک اور اعزاز یہ ہے کہ یہ لکڑی سے بنی ہوئی دنیا کی چند اونچی ترین عمارتوں میں سے ایک ہے۔