کتے کے فضلہ کے عوض انٹرنیٹ کی سہولت دینے والا ڈسٹ بن

میکسیکو میں ایسے سپیشل ڈسٹ بن (کوڑے دان) بنائے گئے ہیں، جو ایک طرح سے وائی فائی ڈیوائس کا کام دیتے ہیں۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق میکسیکو میں بننے والے عجیب و غریب ڈسٹ بن ایسے ہیں جن میں اگر کوئی کتے کا فضلہ ڈالتا ہے، تو اسے انٹرنیٹ کی سہولت بالکل مفت ملتی ہے۔ جتنا زیادہ فضلہ ڈالا جاتا ہے، اتنی ہی زیادہ سہولت میسر ہوتی ہے۔
دراصل میکسیکو کے باسی اپنے پالتوں کُتّوں کا فضلہ ٹھکانے نہیں لگاتے تھے، جس کے لیے میکسیکن حکومت نے یہ حل نکالا جو مؤثر رہا۔