چائینہ جاپان وار

چائینہ جاپان وار (China Japan War) اس رقابت کا شاخسانہ تھی جو چین اور جاپان کے درمیان کوریا پر قبضہ کے بارے میں عرصہ 10 برس سے چلی آ رہی تھی۔ 1876ء میں جاپان نے ایک معاہدہ کے تحت کوریا سے سفارتی تعلقات قائم کیے جن کے تحت جاپان نے کوریا سے بہت سی سہولتیں حاصل کیں۔ چنانچہ چین کے ساتھ کوریا کے روائتی رشتے کمزور پڑ گئے۔ 19ویں صدی میں کوریا پر قابض رہنے کے لیے چین اور جاپان کے درمیان سخت کشمکش ہوتی رہی۔ 25 جولائی 1894ء کو جاپانیوں نے ایک برطانوی بحری جہاز کو غرق کردیا جس میں چینی فوجی، کوریا کی امداد کو جا رہے تھے۔ چنانچہ 27 جولائی کو کوریا اور جاپان کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔ یہ جھڑپیں بعد ازاں چین جاپان جنگ کا باعث بنیں۔ یکم اگست 1894ء کو دونوں ممالک نے اعلانِ جنگ کر دیا۔ چین کو اس جنگ میں پے در پے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جاپان نے جزیرۂ فارموسا (تائیوان) پر قبضہ کرلیا۔ چینیوں کو پے در پے شکستوں کے بعد2 جون 1895ء کو معاہدۂ شومونسکی کی رو سے جنگ کا خاتمہ ہوا۔ اس معاہدے کے تحت چین نے ’’تائیوان‘‘ اور ’’ہینگ ہو‘‘ کے جزیرے جاپان کے حوالے کردئیے لیکن اہلِ تائیوان نے اسے مسترد کردیا۔ نتیجتاً جاپانیوں کے خلاف بغاوتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جنگ کے بعد 17 اپریل 1895ء کو کوریا کے علیحدہ وجود اور آزادی کو پہلی بار تسلیم کیا گیا۔ ("عالمی جنگوں کا انسائیکلو پیڈیا” از عبدالوحید ناشر نگارشات پبلشرز، صفحہ نمبر 127 سے ماخوذ)

………………………………………………

لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com پر ای میل کر دیجیے ۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔