وکی پیڈیا کے مطابق 27 جون 1939ء کو بھارتی عظیم موسیقار آر ڈی برمن (راہول دیو برمن) R D Burman سچن دیو برمن کے ہاں پیدا ہوئے۔ سچن دیو برمن خود بھی ایک اچھے موسیقار تھے۔
آر ڈی برمن نے 1960ء تا 1990ء یہی کوئی 331 ہندوستانی فلموں کے لے موسیقی ترتیب دی۔ آپ نے سب سے زیادہ کام اپنی بیوی آشا بھوسلے اور محمد رفیع کے ساتھ کیا۔ آپ میوزک ڈائریکٹر، کمپوزر اور خود گائیک بھی رہ چکے ہیں۔ 4جنوری 1994ء کو ٹھیک 54 سال کی عمر میں آپ کو دل کا دورہ پڑگیا جس سے آپ جاں بر نہ ہوسکے۔