معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے سرگرم مشہور ویب سائٹ "timeanddate.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق 20 مئی 1873ء کو دو نوجوانوں "Levi Strauss” اور "Jacob Davis” نے ملبوسات کی دنیا میں جینز "Jeans” نامی لباس کا اضافہ کرکے تاریخ رقم کر دی۔
تحقیق کے مطابق آج ’’ٹراؤزرز‘‘ کی یہ قسم پوری دنیا میں سب سے زیادہ خریدی اور استعمال کی جانے والی قسم ہے۔