مشہور صحافی، ناول نگار، ڈراما نگار، افسانہ نگار، مزاح نگار، ادیب اور شاعر شوکت تھانوی 4 مئی 1963ء کو گزر گئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق شوکت تھانوی نے ادب کی ہر صنف میں نام کمایا، مگر ان کی اصل شہرت مزاح نگاری اور خاص طور پر روزنامہ جنگ میں لکھے گئے ان کے مزاحیہ کالم ہیں۔
آپ کا نام محمد عمر، شوکتؔ تخلص کرتے تھے اور شوکت تھانوی کے نام سے شہرت پائی۔
وکی پیڈیا کے مطابق آپ کی خدمات کے عوض حکومتِ پاکستان نے آپ کو تمغائے امتیاز سے نوازا۔ زندگی کے آخری ایام میں جنگ (راولپنڈی ایڈیشن) کی ادارت کے فرائض سنبھالتے تھے۔ روزنامہ دنیا میں چھپنی والی ایک تحقیق کے مطابق آپ 60 مختلف کتابوں کے مصنف تھے۔