یہ ہے دنیا کی کم ترین جیل کاٹنے والا مجرم

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی کم ترین جیل کاٹنے والا مجرم کون تھا اور اس نے کتنا عرصہ جیل کاٹی تھی؟
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک تحقیق کے مطابق "Joe Munch” ہی وہ مجرم تھا جنہوں نے دنیا کی کم ترین جیل کاٹی تھی۔
تحقیق کے مطابق "Joe Munch” کو جج "Archibald Frater” نے ایک منٹ کے لیے جیل بھیجا تھا۔
"blogs.sos.wa.gov” کی تحقیق کے مطابق "Joe Munch” ایک فوجی تھا، جس نے شراب پی تھی اور نشے میں دھت ہوگیا تھا۔ انہیں اول اول ” Gordon’s court” میں تیس دن کی سزا سنائی گئی مگر وہ اپنا کیس ہائی کورٹ لے گئے، جہاں انہیں "Archibald Frater” نے ایک منٹ کی سزا سنائی۔