17 اپریل، جب جاپان پر قیامتِ صغریٰ ٹوٹ پڑی

17 اپریل جاپان کی تاریخ میں ایک غم زدہ دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 17 اپریل 1995ء کو جاپان میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے 6433 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی تھی اور جاپان کا کافی مالی نقصان ہوا تھا۔
ایک انگریزی ویب سائٹ "nist.gov” کے مطابق مذکورہ زلزلہ جاپان کے علاقہ کوبے (Kobe) میں آیا تھا، جو اُس صدی کا سب سے شدید زلزلہ تھا۔ اس زلزلہ کے نتیجے میں 6 ہزار سے زائد اموات ہوئی تھیں جبکہ 30 ہزار سے زائد لوگ زخمی ہوئے تھے۔
اسی ویب سائٹ کی تحقیق کے مطابق 1 لاکھ 50 ہزار عمارات کو نقصان پہنچا تھا جبکہ 3 لاکھ لوگ بے گھر ہوگئے تھے۔ ویب سائٹ کے مطابق اس وقت کُل نقصان کا تخمینہ یہی کوئی 200 بلین ڈالر لگایا گیا تھا۔

وکی پیڈیا مذکورہ زلزلہ کی تاریخ 17 اپریل جب کہ "nist.gov” تاریخ 17 جنوری دکھاتی ہے۔ البتہ سال کے حوالے سے دونوں ویب سائٹس متفق ہیں۔