"ماونٹین ڈیو” بارے پڑھیے ایک عجیب و غریب تحقیق

"pintrest.com” پر پیپسی کمپنی کے مشہور مشروب "ماؤنٹین ڈیو” کے حوالے سے ایک عجیب و غریب تحقیق چھپی ہے کہ یہ چوہے کو 30 دن کے اندر گُھلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تحقیق میں رقم ہے کہ ایک مرتبہ ایک شخص نے پیپسی کمپنی پر مقدمہ دائر کیا کہ اس کے ماؤنٹین ڈیو کے کین میں مرا ہوا چوہا پایا گیا ہے۔
تحقیق کے مطابق پیپسی کمپنی کا کیس لڑنے والے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ دائر کرنے والا جھوٹا ہے، کیوں کہ انہوں نے جو مشروب خریدا ہے، وہ 74 دن پہلے تیار کیا گیا تھا جب کہ مذکورہ مشروب میں یہ طاقت پائی جاتی ہے کہ یہ چوہے کو محض 30دن کے اندر گھلا کر ختم کرسکتا ہے۔