چلیے آج آپ کو دنیا کے خوبصورت ترین جزیروں میں سے ایک کی سیر کراتے ہیں۔
جی ہاں،معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک تحقیق کے مطابق اس دل کی شکل کے بنے جزیرے کا نام "Tavarua” ہے جو ’’فجی‘‘ میں واقع ہے۔ یہ بے شک دنیا کے خوبصورت ترین جزیروں میں سے ایک ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق اس جزیرے کا کُل رقبہ 29 ایکڑ ہے۔ دنیا کے اس خوبصورت ترین چھوٹے سے جزیرے پر کئی سرگرمیاں انجام پاتی ہیں، جن میں سرفنگ، سکوبا ڈائیونگ اور مچھلیاں پکڑنا قابلِ ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ ایک سوئمنگ پول، ہیلتھ کلب، ٹینس کورٹ،ریسٹورنٹ اور دو میخانے بھی ہیں۔