25 مارچ کو مشرقی پاکستان میں فوجی آپریشن کا آغاز ہوا۔
وکی پیڈیا کے مطابق 25 مارچ 1971ء کو مشرقی پاکستان (اب بنگلہ دیش) میں فوجی آپریشن کا آغاز ہوا۔
بنگال کا مشرقی حصّہ 1947ء میں تقسیمِ ہند کے وقت پاکستان کا حصہ بنا اور مشرقی پاکستان (East Pakistan) کہلایا۔ پاکستان کے ان دونوں حصوں کے درمیان 1600 کلومیٹر کا فاصلہ تھا۔ دونوں ملکوں کے درمیان واحد رشتہ اسلام کا تھا۔ حالاں کہ نسلی اور لسانی دونوں لحاظ سے یہ ممالک بالکل جدا تھے۔ مغربی پاکستان کی عاقبت نا اندیش حکومت نے ان تعصبات کو جگایا اور بنگلہ دیش نے شیخ مجیب الرحمان کی قیادت میں 16 دسمبر 1971ء میں آزادی حاصل کی۔ بھارت نے 1971ء کی جنگ میں بنگلہ دیش کی حمایت کی اور یوں امت مسلمہ کی سب سے بڑی مملکت پاکستان دو لخت ہو گئی۔