اس شخص کو "کیلا” پکارنے والا جیل بھیج دیا جاتا

یہ جان کر آپ کو حیرانی ہوگی کہ اس شخص کو ’’کیلا‘‘ پکارنے والا جیل بھیج دیا جاتا تھا۔
جی ہاں، یہ کوئی عام شخص نہیں بلکہ زمبابوے کا پہلا صدر تھا جس کا پورا نام "Canaan Banana” تھا۔
معلوماتِ عامہ کے حوالے سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک تحقیق کے مطابق صدر کے منصب پر فائز ہونے کے بعد اپوزیشن یا دیگر لوگ اس بیچارے کے نام کا آخری حصہ یعنی "Banana” پکار کر اسے چھیڑنے کی کوشش کرتے تھے۔
تحقیق آگے کہتی ہے کہ مجبوراً ملک میں ایک قانون پاس کرنا پڑا کہ جو بھی صدرِ مملکت کو "Banana” یعنی "کیلا” پکارتا تھا، اُسے سیدھا جیل بھیج دیا جاتا تھا۔
دوسری طرف وکی پیڈیا کی تحقیق "یک نہ شد دو شد” کے مصداق رقم کرتی ہے کہ (بدقسمتی سے) اس کی بیوی کے نام کے ساتھ اس کے نام کا آخری حصہ جُڑ گیا تھا، جس کی وجہ سے ان کا پورا نام "Janet Banana” پکارا جاتا تھا۔