16 مارچ ویت نام کی تاریخ میں ایک برے دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کی ایک تحقیق کے مطابق 16 مارچ 1968ء کو امریکی افواج نے ویت نام میں بربریت کی مثال قائم کرتے ہوئے 504 نہتے شہریوں کا قتل عام کیا تھا۔
تحقیق میں آگے رقم ہے کہ ذکر شدہ قتل عام میں بچوں، خاص کر شیر خوار (دودھ پیتے بچے) کو بھی معاف نہیں کیا گیا تھا۔ تاریخ میں یہ قتل عام ” My Lai massacre” کے نام سے مشہور ہے۔