معلوماتِ عامہ کے حوالے سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "didyouknows.com” نے انڈیا کے حوالے سے ایک عجیب و غریب تحقیق چھاپی ہے، جسے پڑھ کر حیرت ہوتی ہے کہ انڈیا میں ایک محتاط اندازے کے مطابق کل پانچ کروڑ بندر پائے جاتے ہیں۔
اس تحقیق کے عجیب ہونے کا اندازہ اس بات سے لگالیں کہ انڈیا میں بندروں کی تعداد کینیا اور سپین جیسے ممالک کی مجموعی آبادی سے زیادہ ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق کینیا کی کُل آبادی چار کروڑ، چھیانوے لاکھ، ننانوے ہزار، آٹھ سو باسٹھ (49,699,862) افراد پر جبکہ سپین کی کُل آبادی چار کروڑ، پینسٹھ لاکھ، انچاس ہزار پینتالیس (46,549,045) افراد پر مشتمل ہے۔
انڈیا کی ایک مشہور ویب سائٹ "walkthroughindia.com” کی تحقیق کے مطابق یہ پانچ کروڑ بندر 13مختلف انواع میں پائے جاتے ہیں جبکہ وکی پیڈیا کے مطابق پوری دنیا میں بندروں کی 260 معلوم اقسام ریکارڈ پر ہیں۔