"بوم سلینگ” دنیا کے خطرناک ترین سانپوں میں سے ایک ہے، تحقیق

تصویر میں بظاہر نظر آنے والا یہ چھوٹا سا سانپ اتنا خطرناک ہے کہ اس کے بارے میں جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔

"wtffunfact.com” کی ایک تحقیق کے مطابق افریقہ میں "Boomslang” نامی یہ زہریلا سانپ اتنا خطرناک ہے کہ اگر یہ کسی انسان کو ڈس لے، تو اس کی موت یقینی ہے۔ ڈسے جانے والے کے ہر مسام سے خون نکلنا شروع ہوجاتا ہے جس سے بالآخر اُس انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

وکی پیڈیا کے مطابق "Boomslang” جب کسی انسان کو کاٹتا ہے، تو کاٹے جانے والے کے جسم میں اندرونی اور بیرونی "bleeding” شروع ہوجاتی ہے، جسے روکنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔

وکی پیڈیا کے مطابق "Boomslang” کی کل لمبائی ساڑھے تین فُٹ سے لے کر چھے فُٹ تک جب کہ اوسط وزن 299.4 گرام ہوتا ہے۔