24 فروری، سٹیو جابز کا یومِ پیدائش

24 فروری کو "iPhone” کے مؤجد سٹیو جابز پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق سٹیوین پال "سٹیو جابز” 24 فروری 1955ء کو امریکہ میں پیدا ہوئے۔ آپ ایک کامیاب امریکی کاروباری اور مؤجد تھے۔ ایپل کے بانیوں میں سے ایک تھے۔
آپ کو اپنی کمپنی سے نکالا گیا اور پھر کچھ ہی عرصہ بعد دوبارہ لے کر سربراہ بنایا گیا۔آپ کی سربراہی میں ’’ایپل کمپنی‘‘ دنیا کی امیر ترین کمپنی بن گئی۔
"iPOD” کو آپ ہی نے بنا کر مہنگے داموں بیچا۔ "آئی پاڈ” کی لت نوجوان نسل کو لگ گئی اور یوں "جابز” نے اربوں ڈالر کمائے۔
وکی پیڈیا کے مطابق آپ "iPhone” کے مؤجد بھی ہیں۔ 5 اکتوبر 2011ء کو سٹیو جابز سرطان کے مرض میں مبتلا ہوکر سدھار گیا۔