دنیا کی کُل آبادی کا کتنا فیصد حصہ اپنی کوئی نہ کوئی ہڈی توڑ چکا ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی کُل آبادی کا کتنا فیصد حصہ اپنی کوئی نہ کوئی ہڈی توڑ چکا ہے؟
جی ہاں، یہ دلچسپ اور عجیب و غریب تحقیق معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور ویب سائٹ "edidyouknow.com” نے شائع کی ہے جس کے مطابق ہماری اس دنیا کی پوری آبادی کا 45 فیصد حصہ اپنے جسم کی کوئی نہ کوئی ہڈی ضرور توڑ چکا ہے۔
اس بات کو اگر آسانی سے سمجھنا ہو، تو یوں کہہ لیں کہ اس کرۂ ارض پر موجود ہر 100 میں سے 45 افراد اپنے جسم کی کوئی نہ کوئی ہڈی توڑ چکے ہیں۔