14 جنوری، جب افغان شہنشاہ تخت سے دستبردار ہوا

14 جنوری کو افغانستان کی تاریخ میں خاص اہمیت حاصل ہے۔
آج کے دن یعنی 14 جنوری (1929ء) کو انگریزوں کی منظم منصوبہ بندی کے تحت افغان شہنشاہ امان اللہ خان کو تخت سے دستبردار کیا گیا تھا۔
تاریخ کے صفحات سے گرد اڑانے سے پتا چلتا ہے کہ افغان شہنشاہ کا قصور صرف یہ تھا کہ ان کا جھکاؤ روس کی طرف تھا اور یہ بات تاجِ برطانیہ کی برداشت سے باہر تھی۔
تخت سے دستبرداری کے بعد امان اللہ خان نے رُوم (Rome) میں سکونت اختیار کی تھی۔ بعد میں 25 اپریل 1960ء کو اس نے سویٹرزر لینڈ میں وفات پائی۔