دورانِ پرواز کھانا ذائقہ دار کیوں نہیں لگتا؟

جو لوگ جہاز میں سفر کے عادی ہیں، وہ اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ پرواز کے دوران میں ملنے والا کھانا مزیدار نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ بیشتر لوگ اس سے بالکل ناواقف ہیں۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے سرگرم انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfacts” نے تحقیق شائع کی ہے کہ پرواز کے دوران میں ہماری سونگھنے اور چکھنے کی حس 20 تا 50 فی صد کم ہوجاتی ہے۔ اس لئے پھر ہر قسم کا کھانا ہمیں ذائقہ دار نہیں لگتا۔ دوسری طرف "dailymail.co.uk” کی شائع شدہ تحقیق اس بات پر مہرِ تصدیق ثبت کرتی ہے کہ ہوائی جہاز اڑتے وقت کافی شور پیدا کرتا ہے جو مسافروں کی سونگھنے اور چھکنے کی حس پر اثر انداز ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پھر انتہائی اہتمام سے تیار شدہ خوراک کا قطعاً مزہ نہیں آتا۔