وکی پیڈیا کے مطابق چنگیز اعتماتوف (Chinghiz Aitmatov)، سوویت اور کرغیزستان کے نام ور مصنف، مترجم، سیاست دان، سفارت کار اور کرغیز و روسی ادب کی مشہور شخصیت، 12 دسمبر 1928ء کو کرغیزستان کے ایک گاؤں شیکر میں پیدا ہوئے۔
ادبی زندگی کا آغاز 1952ء میں کیا اور 1959ء سے روسی اخبار ’’پرودا‘‘ کے لیے بطورِ کرگیز نامہ نگار لکھنا شروع کیا۔ اہم شناخت اپنی صنف ’’پہاڑوں اور مرغزاروں کی کہانیاں‘‘ (1963ء) سے حاصل ہوئی۔ اس تصنیف پر سال 1963ء کا ’’لینن انعام‘‘ حاصل کیا۔ اپنی تخلیقات میں محبت، دوستی، جنگی ہیروازم اور کرغیز نوجوانوں کی سماجی و روایتی پابندیوں کو موضوع بنایا۔ اہم تخلیقات میں ’’دشوار راستہ‘‘ (1958ء)، ’’روبرو‘‘ (1957ء)، ’’جمیلہ‘‘ (1958ء)، ’’پہلا استاد‘‘ (1967ء) اور ’’سفید دخانی کشتی‘‘ (1970ء) شامل ہیں۔
7 9سال کی عمر میں 1 0جون ،2008ء کو نورنبرگ، جرمنی میں وفات پاگئے ۔