وہ ممالک جن کی کوئی آرمی نہیں

Comrade Amjad Ali Sahaab

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاؤنٹ "World of Statistics” کے ترتیب شدہ اعداد و شمار کے مطابق ماریشس (Mauritius)، کوسٹا ریکا (Costa Rica) اور پانامہ (Panama) وہ تین ممالک ہیں جن کی کوئی آرمی نہیں۔
اس فہرست میں دیے گئے ممالک میں سب سے بڑی آرمی چائینہ (China) کی ہے، جس میں کل 20 لاکھ فوجی شامل ہیں۔ دوسرے نمبر پر بڑی آرمی بھارت (India) کے ہے جو 14 لاکھ فوجیوں پر مشتمل ہے۔
اس طرح 13 لاکھ فوجیوں کے ساتھ ریاست ہائے متحدہ امریکہ (America) کی آرمی تیسرے نمبر پر، 12 لاکھ فوجیوں کے ساتھ شمالی کوریا (North Korea) چوتھے، 9 لاکھ فوجیوں کے ساتھ روس (Russia) پانچویں، 6 لاکھ 51 ہزار فوجیوں کے ساتھ پاکستان (Pakistan) چھٹے، 6 لاکھ 10 ہزار فوجیوں کے ساتھ ایران (Iran) ساتویں، 5 لاکھ 55 ہزار فوجیوں کے ساتھ جنوبی کوریا (South Korea) آٹھویں، 4 لاکھ 82 ہزار فوجیوں کے ساتھ ویتنام (Vietnam) نویں اور 4 لاکھ 83 ہزار فوجیوں کے ساتھ مصر کی آرمی دسویں نمبر پر ہے۔
اس فہرست میں چند ایسے ممالک بھی شامل ہیں جن کی آرمی ایک ہزار فوجیوں سے بھی کم تعداد پر مشتمل ہے جیسے بابے ڈوس (Barbados) کی آرمی 610 فوجیوں پر مشتمل ہے۔ ہیٹی (Haiti) کی آرمی 500 فوجیوں، سیشلز (Seychelles) کی420 فوجیوں، لکسمبرگ (Luxembourg) کی 410 فوجیوں ، آئس لینڈ (Ice Land) کی 250 فوجیوں اور انٹیگا اینڈ بابیوڈا (Antigua and Barbuda) کی آرمی صرف 180 افراد پر مشتمل ہے۔
("World of Statistics” سے اعداد و شمار اُٹھا کر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے یہ سطور تحریر کیں)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے