18 جون، ملکھا سنگھ کا یومِ انتقال

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ملکھا سنگھ (Milkha Singh)، مشہور بھارتی اتھلیٹ، 18 جون 2021ء کو چندی گڑھ، بھارت میں انتقال کرگئے۔
’’دی فلائنگ سکھ‘‘ (The Flying Sikh) کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ پہلے پہل بھارتی فوج اور پھر کھیلوں کے میدان میں پوری دنیا میں بھارت کی نمایندگی کی۔ سنہ 1960 ء میں روم میں منعقداولمپکس مقابلوں میں 400 میٹر ریس میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ انھیں بھارتی اعلا سول اعزاز ’’پدم شری‘‘ سے نوازا گیا۔ 2013ء میں ان کی خودنوشت سوانح "The Race of My Life” شائع ہوئی۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے