25 فروری، شاہد کپور کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق شاہد کپور (Shahid Kapoor) مشہور بھارتی اداکار، 25 فروری 1981ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔
پنکج کپور اور نیلما عظیم کے بیٹے ہیں ۔ تین سال کے تھے، جب اوالدین میں علاحدگی ہوگئی۔ اپنے کیریئر کی شروعات، سنگیت ویڈیو کے اشتہاروں میں کام کرکے کی۔پہلی بار بالی وڈ میں سبھاش گھئی کی فلم ’’تال‘‘ (1999ء) میں پلے بیک ڈانسر کے روپ میں کام کیا۔ 4 سال کے بعد’’عشق وشق‘‘ (2003ء) میں اہم اداکار کے روپ میں کام کیا اور اس کے بعد پیچھے نہیں دیکھا۔ ’’وین وی میٹ‘‘، ’’بدمعاش کمپنی‘‘، ’’کبیر سنگھ‘‘، ’’حیدر‘‘، ’’چپ چپ کے‘‘ وغیرہ قابلِ ذکر فلمیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے