25 فروری، شاہد کپور کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق شاہد کپور (Shahid Kapoor) مشہور بھارتی اداکار، 25 فروری 1981ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ پنکج کپور اور نیلما عظیم کے بیٹے ہیں ۔ تین سال کے تھے، جب اوالدین میں علاحدگی ہوگئی۔ اپنے کیریئر کی شروعات، سنگیت ویڈیو کے اشتہاروں میں کام کرکے کی۔پہلی بار بالی وڈ میں سبھاش گھئی […]
ملیے دنیا کی پہلی بغیر ہاتھوں کی پائلٹ سے

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق "Jessica Cox” دنیا کی وہ پہلی لائسنس یافتہ پائلٹ ہیں جن کے ہاتھ نہیں ہیں (A Pilot without arms)۔ دراصل وہ اپنے پیروں کی مدد سے جہاز اُڑاتی ہیں۔ وکی پیڈیا کے مطابق مذکورہ خاتون تائی کوانڈو میں بلیک بیلٹ بھی ہیں۔
ملکِ عظیم آئینی بحران کا شکار

ملک اس وقت شدید ترین آئینی بحران اور ’’پولی ٹیکل کیاس‘‘ (Political Chaos) کا شکار ہوچکا۔ جو حلقے قومی اسمبلی کے خالی ہوئے، ان پر جو ضمنی انتخابات ہوں گے اس کی خاص اہمیت نہیں…… اور اگر بالفرض یہ تھوڑی تاخیر کرکے قومی انتخابات سے وابستہ کر دیے جائیں، تو سیاسی حوالے سے اس پر […]
جیل بھرو تحریک اور سیاسی عدم استحکام

حکومت کی طرف سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ ہونے سے پی ٹی آئی نے اگر ایک طرف’’جیل بھرو تحریک‘‘ کا اعلان کیا ہے، تو دوسری طرف سیاسی افراتفری کی وجہ سے ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ روحیل اکبر کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے […]
ساقیؔ فاروقی، بڑا ادیب، بڑا شاعر اور عظیم انسان

کسے معلوم تھا کہ 21 دسمبر 1936ء کو گورکھپور کے ایک زمین دار گھرانے میں اپنے والدین کی شادی کے 8 برس بعد پیدا ہونے والا بچہ بڑا ہو کر اردو شعر و ادب کے آسمان پر ایک روشن ستارے کی طرح جگمگائے گا۔ بچے کے دادا خیرات نبی صدیقی مجسٹریٹ نے نومولود کا نام […]
انگریزی ناول ’’دا نوٹ بک‘‘ سے ترجمہ شدہ اقتباسات

ترجمہ: رومانیہ نور ’’دا نوٹ بک‘‘ (The Notebook) امریکی ناول نگار ’’نکولس سپارکس‘‘ (Nicholas Sparks) کا 1996ء میں شائع ہونے والا رومانوی ناول ہے، جس نے پہلے ہی ہفتے میں ’’نیویارک ٹائمز‘‘ کے سب سے زیاد ہ بکنے والے ناولوں کی فہرست میں جگہ بنالی۔ یہ ناول دو مرکزی کرداروں ’’ایلی‘‘ اور ’’نووا‘‘ کی دہائیوں […]