15 نومبر، ناظم پانی پتی کایومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق ناظم پانی پتی (Nazim Panipati) پاکستان کے ممتاز فلمی نغمہ نگار اور کہانی کار، 15 نومبر 1920ء کو لاہور (برطانوی ہندوستان) میں پیدا ہوئی۔
اصل نام محمد اسماعیل تھا۔ بڑے بھائی ولی صاحب اور بھاوج ممتاز شانتی فلمی دنیا سے وابستہ تھے۔ ابتدا میں لاہور کی فلمی صنعت کی متعدد فلموں کے لیے نغمہ نگاری کی جن میں ’’خزانچی‘‘، ’’پونجی‘‘، ’’یملا جٹ‘‘، ’’چوہدری‘‘، ’’زمیندار‘‘ اور ’’شیریں فرہاد‘‘ کے نام شامل تھے۔ 1945ء سے 1955ء تک بمبئی میں مقیم رہے جہاں 25سے زاید فلموں کے نغمات لکھے۔ لتا منگیشکر کے اولین نغمات میں سے ایک نغمہ ’’دل میرا توڑا، مجھے کہیں کا نہ چھوڑا‘‘ ناظم پانی پتی ہی کا لکھا ہوا تھا۔ یہ نغمہ ماسٹر غلام حیدر نے فلم ’’مجبور‘‘ کے لیے ریکارڈ کیا تھا۔ 1955ء میں لاہور آئے۔
18 جون 1998ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے