18 جولائی، پریانکا چوپڑا کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا (Priyanka Chopra) مشہور بھارتی اداکارہ، 18 جولائی 1982ء جمشید پور، بھارت میں پیدا ہوئیں۔
2015ء میں بولی ووڈ فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں شان دار پرفارمنس سے بڑھ کر انہیں امریکی ٹی وی شو ’’کوانٹیکو‘‘ (Quantico) سے عالم گیر پہچان ملی۔ ایک بھارتی اداکارہ کی حیثیت سے امریکی ٹی وی سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنا ان کے لیے ایک منفرد اعزاز ہے۔ امریکہ کے اہم شہروں میں بل بورڈز پر پریانکا کی تصاویر آویزاں نظر آتی ہیں۔ 2015ء میں ایک امریکی اخبار نے انہیں ’’ٹوئٹر پربھارت کی مقبول ترین شخصیت‘‘ قرار دیا۔ 2014ء سے معروف میگزین ’’ایلے‘‘ (Elle)کے لیے ہر ماہ باقاعدہ کالم بھی لکھتی ہیں۔ برطانوی میگزین ’’ایسٹرن آئی‘‘ کی جانب سے گذشتہ دس برسوں میں چار مرتبہ ایشیا کی پُرکشش ترین خاتون قرار دی جاچکی ہیں۔
’’باجی راؤ مستانی‘‘، ’’کرش‘‘، ’’ڈان 2‘‘، ’’برفی‘‘، ’’انجانا انجانی‘‘، ’’اگنی پتھ‘‘ وغیرہ ان کی مشہور فلمیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے