وکی پیڈیا کے مطابق ہرمن ہیسے (Hermann Hesse) مشہور جرمن نژاد سوئس ناول نگار، افسانہ نگار اور شاعر، 2 جولائی 1877ء کو جرمن کے علاقے ورٹمبرگ میں پیدا ہوئے۔
بنیادی طور پر اپنی تین شاہکار ناولوں گوتم بدھ کی زندگی پر لکھے گئے ناول ’’سدھارتھ‘‘، ’’اسٹیفن وولف‘‘ اور ’’دی گلاس بیڈ گیم‘‘ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ 1904ء سے 1953ء تک کے دور میں کئی شاہکار تصانیف دیں۔
نظمیں بھی لکھیں اور پینٹنگس بھی بنائیں۔ اپنی موت کے بعد یورپ میں نوجوان طبقہ کے درمیان انتہائی مقبول رہے۔1946ء میں نوبل انعام برائے ادب بھی جیتا۔ ان کی تخلیق میں بدھ مت اور مشرقی تصوف کا وسیع تذکرہ ملتا ہے۔
9 اگست 1962ء کو 85سال کی عمر میں سوئٹزر لینڈ میں انتقال کر گئے۔