21 جون، نکولو میکیاولی کا یومِ انتقال

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ’’نکولو میکیاولی‘‘ (Niccolo Machiavelli) اطالوی سیاست دان، مدبر اور مؤرخ 21 جون 1527ء کو فلورنس، اٹلی میں انتقال کرگئے۔
3 مئی 1469ء کو فلورنس ہی میں پیدا ہوئے۔ والد ایک معروف قانون دان تھا۔ 1498ء میں تعلیم مکمل کی۔ 1498ء تا 1512ء جمہوریہ فلورنس کے سیکنڈ چانسلر رہے اور اس حیثیت میں متعدد ممالک کے دورے کیے اور خارجہ امور کا مشاہدہ کیا۔ مشہور اطالوی حکم ران، خاندان میڈیچی کے سخت مخالف تھے۔ 1512ء میں جب میڈیچی خاندان برسرِ اقتدار آیا، تو میکیاولی پر غداری کا الزام لگا کر اُسے قید کر دیا گیا۔ 1513ء میں رہائی کے بعد عملی سیاست کو ترک کرکے تصنیف و تالیف کی طرف توجہ دی۔ اسی سال اُن کی شہرۂ آفاق کتاب ’’دی پرنس‘‘ منظرِ عام پر آئی۔ اس کتاب میں انہوں نے ایک مضبوط دارالحکومت کے تحت اٹلی کی متحدہ ریاست کا نظریہ پیش کیا تھا۔ اس کتاب کا اتنا شہرہ ہوا کہ متعدد ممالک کے حکم رانوں نے اس کا جواب لکھا۔ ’’فلورنس کی تاریخ‘‘ اُن کی ایک اور مشہور تاریخ ہے ۔
میکیاولی کے نزدیک سیاست میں مکاری، جھوٹ اور فریب جایز تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے