وکی پیڈیا کے مطابق گلشن کمار (Gulshan Kumar) مشہور ہندوستانی بزنس مین، فلم اور میوزک پروڈیوسر، 5مئی 1956ء کو دہلی، بھارت میں پیدا ہوئے۔
ڈان اُردو سروس کی ایک تحریر کے مطابق ’’واضح رہے کہ ’ ٹی سیریز‘ کو گلشن کمار نے 1980ء میں بنایا تھا۔ یہ کمپنی زیادہ تر فلموں کی موسیقی کی تیاری کا کام کرتی ہے، تاہم گذشتہ 2 دہائیوں سے یہ کمپنی فلم پروڈکشن میں بھی قدم جمانے میں مصروف ہے۔‘‘
12 اگست 1997ء کو بمبئی، بھارت میں عبدالروف داود مرچنٹ نامی شخص نے اُنہیں بے دردی سے قتل کیا، جسے عدالت نے سزائے موت سنائی۔ بعد میں سزائے موت، عمر قید میں تبدیل کی گئی۔