انار کا جوس معدے کی گرمی کے لیے مفید

حکیم حنان بن طارق معدے کی گرمی کے حوالے سے اپنی کتاب ’’پھلوں اور سبزیوں سے علاج‘‘ کے صفحہ نمبر 60 پر رقم کرتے ہیں: ’’معدے کی گرمی کے لیے کھٹا میٹھا اور ترش دونوں انار مفید ہیں۔ دن میں دو تین مرتبہ انار کا جوس استعمال کرنے سے معدے کی گرمی دور ہوجاتی ہے۔‘‘
فریج سے بُو ختم کرنے کا ٹوٹکا

اگر گھر میں فریج سے بُو آ رہی ہو، تو مریم ملک کا ٹوٹکا آزمائیں۔ وہ اپنی کتاب ’’مریم کے گھریلو چٹکلے‘‘ کے صفحہ نمبر 25 پر رقم کرتی ہیں: ’’اگر فریج سے بُو آ رہی ہو، تو فریج میں ایک کویلہ رکھ دیں۔ یوں ہر قسم کی بُو ختم ہوجائے گی۔‘‘
دنیا کا اولین ’’ہیومن بیالوجی میوزیم‘‘

"www.atlasobscura.com” کے مطابق نیدرلینڈز میں لیڈن (Leiden) کے مضافات میں نارنجی رنگ کی ایک بڑی 115 فٹ لمبی آدمی نما شیشے کی عمارت ہے جو 13 منزلوں پر مشتمل ہے۔ یہ دراصل "Corpus Museum” ہے، جو دنیا کا پہلا عجایب گھر ہے۔ اس عمارت کی سیر کرنے والوں کو انسانی جسم کی مکمل اناٹومی کا […]
5 مئی، گلشن کمار کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق گلشن کمار (Gulshan Kumar) مشہور ہندوستانی بزنس مین، فلم اور میوزک پروڈیوسر، 5مئی 1956ء کو دہلی، بھارت میں پیدا ہوئے۔ ڈان اُردو سروس کی ایک تحریر کے مطابق ’’واضح رہے کہ ’ ٹی سیریز‘ کو گلشن کمار نے 1980ء میں بنایا تھا۔ یہ کمپنی زیادہ تر فلموں کی موسیقی کی تیاری […]
کچھ چانکیہ کوٹلیہ کے بارے میں

آج سے کوئی ڈھائی ہزار سال قبل ہندوستان کا ایک مشہور بادشاہ گزرا ہے جس کو تاریخ ’’چندر گپت موریا‘‘ کے نام سے جانتی ہے۔ انڈیا کا مشہور فاتح ’’اشوکا‘‘ اسی کا پوتا تھا۔ یہ شاید ہندوستانی تاریخ کا واحد حکم ران تھا جس نے مسلمانوں کی آمد سے پہلے پورے ہندوستان پر حکومت کی۔ […]