10 مارچ، زیلڈا فٹزجیرالڈ کا یومِ انتقال

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق زیلڈا فٹزجیرالڈ (Zelda Fitzgerald) امریکی ناول نگار اور مصنف 10 مارچ 1948ء کو امریکہ میں انتقال کرگئیں۔
24 جولائی 1900ء کو منٹگمری میں پیدا ہوئیں۔ بچپن سے ڈائری لکھتی تھیں۔ بعد میں بچپن کی یہی خوبی جراید میں تخلیقی طور پر کام آئی۔ درحقیقت اس کے ابتدائی روزناموں کے اقتباسات بالآخر امریکی ادب کے مشہور کاموں میں نظر آنے لگے۔