28 فروری، پہلی خلیجی جنگ کے اختتام کا دن

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سایٹ "britannica.com” کے مطابق 28 فروری 1991ء کو پہلی خلیجی جنگ کا اختتام ہوا۔
اس جنگ کا آغاز دراصل عراق کی کویت پر چڑھائی کی وجہ سے ہوا تھا۔ جنگ عراق کے صدر صدام حسین (مرحوم) کے سیز فایر کے معاہدے کے بعد ختم ہوئی۔
وکی پیڈیا کے مطابق اس جنگ کو دوسرے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے، جیسے ’’خلیج فارس کی جنگ‘‘ ، ’’پہلی خلیجی جنگ‘‘ ، ’’کویت جنگ‘‘ ، ’’پہلی عراق جنگ‘‘ یا ’’عراق جنگ‘‘۔