26 فروری، ڈاکٹر محمد احسن فاروقی کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق ڈاکٹر محمد احسن فاروقی (Muhammad Ehsan Faroqi) نقاد، ماہرِ تعلیم، ناول نگار اور افسانہ نگار 26 فروری 1978ء کو کوئٹہ میں انتقال کرگئے۔
22 نومبر 1913ء کو لکھنؤ، برطانوی ہند میں پیدا ہوئے۔ ناول ’’شامِ اودھ‘‘ کی وجہ سے دنیائے اُردو میں شہرت رکھتے ہیں۔ 10کتابوں کے مصنف ہیں۔ کراچی اور سندھ یونیورسٹی میں انگریزی کے استاد اور بلوچستان یونیورسٹی میں پروفیسر و صدر شعبۂ انگریزی اور کلیہ فنون کے صدر بھی رہے۔