10 دسمبر، جب ’’لارنس آف عربیہ‘‘ ریلیز کی گئی

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ’’لارنس آف عربیہ‘‘ (Lawrence of Arabia) انگلستان کی مشہور تاریخی فلم 10 دسمبر 1962ء کو ریلیز کی گئی۔
وکی پیڈیا کے مطابق اس کی ہدایات ’’ڈیوڈ لین‘‘ نے دیں جب کہ سام سپیگل نے برطانوی ادارے ’’ہورائزن پکچرز‘‘ کے ذریعے اسے پیش کیا۔ ’’پیٹر اوٹول‘‘ نے اس میں مرکزی کردار ادا کیا۔
اس فلم کو سینما کی تاریخ کی عظیم اور موثر ترین فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ (فلم) پہلی جنگ عظیم کے دوران میں عرب علاقوں میں لارنس کی سرگرمیوں کا احاطہ کرتی ہے، جس میں معرکۂ عقبہ اور دمشق پر حملوں اور عرب قومی شوریٰ میں لارنس کے کردار کو نمایاں کیا گیا ہے۔یہ 35ویں اکیڈمی ایوارڈز میں 10 اعزازات کے لیے نامزد ہوئی جس میں سے 7 جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ اس کے علاوہ 4 ’’بافٹا ایوارڈز‘‘ اور 5 ’’گولڈن گلوب ایوارڈز‘‘ بھی جیتے۔
1991ء میں امریکہ کی لائبریری آف کانگریس نے لارنس آف عربیہ کو ’’ثقافتی، تاریخی اور جمالیاتی طور پر اہمیت‘‘ کی حامل فلم قرار دیا۔