ویتنام میں دنیا کا سب سے خوب صورت پوسٹ آفس ہے، جسے دیکھنے کے لیے دور دور سے سیاح آتے ہیں۔ اسے ’’سائیگان سینٹرل پوسٹ آفس‘‘ (Saigon Central Post Office) کہتے ہیں۔
ویتنام کے ہوچی منہی شہر میں اس ڈاک گھر کو 1886ء میں ’’فرینچ آرکیٹیکٹ‘‘ گستاؤ ایفل نے بنایا تھا۔ یہ فرانسیسی واستود وہی ہیں، جنہوں نے اسٹیچو آف لبرٹی اور آئفل ٹاؤر کا ڈیزائن تیار کیا تھا۔ اس پوسٹ آفس کو بنانے میں تین سال لگے۔ اسے یورپین ریلوے اسٹیشن کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ یہاں دیواروں پر نقاشی ہے اور بہت ہی بڑے بڑے جھروکے ہیں۔ یہاں جگہ جگہ ٹیلی فون بھی لگے ہوئے ہیں، تاکہ سیاح اطمینان سے اپنے دوستوں اور گھر والوں کو فون کرسکیں۔
(ارشد لئیق کے ایک تحقیقی مقالہ ’’دنیا کے انوکھے ڈاک خانے‘‘ سے انتخاب)