15 ستمبر، عبدالقادر کا یومِ پیدائش

ڈی ڈبلیو (DW) کے مطابق عبدالقادر (Abdul Qadir) سابق پاکستانی لیگ اسپنر 15 ستمبر 1955 ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔
اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 1977ء میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا۔ کرکٹ کیریئر کے دوران میں 67 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 236 وکٹیں لیں۔ بہترین بولنگ بھی انگلینڈ ہی کے خلاف تھی جس میں انہوں نے 1987ء میں ایک ٹیسٹ میچ میں 65 رنز دے کر 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
اس طرح 104 یک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھی 132 وکٹیں لیں۔ اپنا آخری میچ 1993ء میں کھیلے۔
6 ستمبر 2019ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔