7 ستمبر، سلطان سلیمان کا یومِ انتقال

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق سلطان سلیمان (Sultan Sleman) سلطنتِ عثمانیہ کے دسویں فرماں روا 7 ستمبر 1566ء کو پیچش کی وجہ سے انتقال کرگئے۔
6 نومبر 1494ء کو ترابزون میں پیدا ہوئے۔ 1520ء سے 1566ء تک پورے 46 سال تک حکمرانی کے فرائض انجام دیے۔ انہوں نے مملکت کے لیے قانون سازی کا جو خصوصی اہتمام کیا، اس کی بنا پر ترک انہیں ’’سلیمان قانونی‘‘ کے لقب سے یاد کرتے ہیں جب کہ مغرب ان کی عظمت کا اس قدر معترف ہے کہ مغربی مصنفین انہیں ’’سلیمان ذیشان‘‘ یا ’’سلیمان عالی شان‘‘ اور ’’سلیمانِ اعظم‘‘ کہہ کر پکارتے ہیں۔ ان کی حکومت میں سرزمینِ حجاز، ترکی، مصر، الجزائر، عراق، کردستان، یمن، شام، بیت المقدس، خلیج فارس اور بحیرہ روم کے ساحلی علاقے ، یونان اور مشرقی و مغربی ہنگری شامل تھے۔