ایگوازو آبشار (Iguazu Falls) در اصل ارجنٹائن اور برازیل کے درمیان سرحدی لکیر کا کام دیتی ہے۔ یعنی سیاحتی مقام ہونے کے ساتھ ساتھ دو ملکوں کے درمیان یہ بین الاقوامی سرحد بھی ہے۔ اس خوبصورت آبشار کا زیادہ حصہ ارجنٹائن (Argentina) کے صوبے میسونیز (Misiones) میں شامل ہے۔ جب کہ کچھ حصہ برازیل (Brazil) کی ریاست پارانہ (Parana) کے اندر واقع ہے۔
ایگوازو آبشار دراصل 275 مختلف آبشاروں کا مجموعہ ہے۔ یوں یہ مجموعی طور پر 2.7 کلومیٹر رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔ اس کی اونچائی 197 تا 270 فٹ کے درمیان ہے۔ آبشار کا اوسط بہاؤ 62 مکعب فٹ فی سیکنڈ ہے۔
(ماہنامہ ’’ہمدرد نونہال‘‘، ماہِ جون کے صفحہ نمبر 22 سے انتخاب)