27 مارچ، یوری گاگرین کا یومِ انتقال

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق یوری گاگرین 27 مارچ 1968ء کو انتقال کرگئے۔
12 اپریل 1961ء کو سابق سوویت یونین سے تعلق رکھنے والے پائلٹ یوری گاگرین (Yuri Gagarin) وہ پہلے انسان تھے جو خلا تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ خلائی جہاز ’’ووستوک ون‘‘ کے ذریعے خلا میں داخل ہوئے اور زمین کے گرد چکر لگایا۔
ان کے خلا میں جانے سے سوویت یونین اور امریکہ کے درمیان باقاعدہ طور پر ایک خلائی دوڑ شروع ہو گئی۔
9مارچ 1934ء کو روس میں پیدا ہوئے تھے۔