6 مارچ، گلوکارہ مالا کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق پاکستانی گلوکارہ مالا 6 مارچ 1990ء کو لاہور میں انتقال کرگئیں۔
1960ء کے عشرے میں اپنی گائیکی کے عروج پر تھیں۔ وجۂ شہرت احمد رشدی کے ساتھ گائے ہوئے دوگانے ہیں۔
اصل نام نسیم نازلی تھا۔ فیصل آباد میں 9 نومبر 1939 ء کو پیدا ہوئیں۔ کم عمری سے ہی گلوکاری کا شوق تھا۔ گلوکاری کی ابتدائی تربیت اپنی بہن سے حاصل کی۔ 1950ء کی دہائی میں اپنی بڑی بہن شمیم نازلی کے ساتھ موسیقی کے جہاں میں اپنے نام کی شمع روشن کرنے لاہور آئیں۔ بڑی بہن نے ملک کی واحد خاتون موسیقار ہونے کا اعزاز حاصل کیا، تو چھوٹی بہن مالا بیگم نے اپنی آواز کے سحر سے زمانے کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔
’’اے بہارو گواہ رہنا‘‘، ’’محبت جرم ہے، تو جرم کا اقرار کرتے ہیں‘‘ وغیرہ ان کے مشہور گانے ہیں۔