18 فروری، جب پلوٹو سیارہ دریافت کیا گیا

وکی پیڈیا کے مطابق ’’فلیگ اسٹاف‘‘ مشاہدہ گاہ کے پروفیسر ’’ٹوم بگ‘‘ (Clyde W. Tombaugh) نے 18 فروری 1930 ء کو سیارہ پلوٹو (Pluto) دریافت کیا۔
یہ سورج سے 3 ارب 67 کروڑ میل کے فاصلے پر ہے ۔ سورج کے گرد 247 سال اور 225 دنوں میں اپنی گردش پوری کرتا ہے۔ اس کا دن زمین کے 6 دن ، 9 گھنٹے 17 منٹ کے برابر ہوتا ہے ۔یہ 2 ہزار 370 کلومیٹر چوڑا ہے۔